اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ممتا کا انتظار ختم، بھارت لے جایا گیا پاکستانی بچہ آج ماں کے حوالے کیا جائےگا

بھارتی عدالت نے مئی 2016 کو بچے کو پاکستانی ثابت ہونے کے بعد ماں کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنایا تھا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) 11 ماہ کے طویل انتظار کے بعد بھارت میں چلے جانے والے 5 سالہ افتخار کو واہگہ اٹاری بارڈر پر ماں کے حوالے کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششیں رنگ لے آئیں اور 11 ماہ کے بعد 5سالہ بچہ اپنی ماں کے حوالے کیا جائے گا۔گزشتہ برس مارچ میں 5 سالہ بچے افتخار کو اس کا باپ گلزار احمد شادی میں شرکت کے بہانے بھارت لے گیا تھا جس کے بعد بچے کی ماں نے بھارتی عدالت سے رجوع کیا اور بچے کی حوالگی کا مقدمہ دائر کیا۔بھارتی عدالت نے مئی 2016 کو بچے کو پاکستانی ثابت ہونے کے بعد ماں کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنایا تھا تاہم بھارتی حکام کی سست روی اور کاہلی کے باعث فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور ماں کو اپنے بچے سے ملنے کے لئے مزید 8 ماہ کا طویل انتظار کرنا پڑا۔نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں افتخار کو جموں سے امرتسر لایا جارہا ہے جہاں اسے واہگہ اٹاری سرحد پر ماں کے حوالے کیا جائے گا اور اس طرح تڑپتی پاکستانی ماں کا انتظار ختم ہو گا۔