اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

”خلاف ورزی پر انتظامیہ اور اینکر کیخلاف کارروائی ہو گی “،سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کے پروگرام پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام پر پابندی عائد کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے پیمرا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نجی چینل ”بول “ ٹی وی کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام ”ایسے نہیں چلے گا ” پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر تے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر حکم کے باوجو د پروگرام نشر کیا گیا تو توہین عدالت تصور ہو گی ۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکم کی خلاف ورزی پر چینل انتظامیہ اور اینکر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرگرام روکنے کا حکم دیا گیا تھا مگر ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ۔ چیئرمین پیمرا بصار عالم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے واضح ہو گیا کہ ملک میں نفرت انگیز تقریر برداشت نہیں ہو گی ، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلے گا اور نفرت انگیز تقریر پر پیمرا بھی سخت ایکشن لے گا ۔ یا درہے پیمرا کی جانب سے عامر لیاقت کے پرگرام پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے باوجو د پروگرام نشر کیا جاتا رہا ۔