اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,949FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شدید گرمی کرکٹرزکے حوصلوں کو متزلزل نہ کرسکی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی بھی قومی کرکٹرزکے حوصلوں کو متزلزل نہ کر سکی، دورئہ انگلینڈ کی تیاریوں میں مصروف کھلاڑی 43 ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر میں بھی بھرپور ردھم کے ساتھ ٹریننگ کرتے رہے، ٹاپ گرین پچز پر راحت علی، سہیل خان سمیت پیسرز کو بیٹسمین کے بغیر بولنگ کرنے اور گیند کو سوئنگ کرتے ہوئے وکٹوں کو ہٹ کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی شدید گرمی پڑی، درجہ حرارت43 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا، قومی کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پہلے سیشن میں حصہ لینے کے بعد سہ پہر3 بجے ٹریننگ کے لیے قذافی اسٹیڈیم آئے۔ہلکی پھلکی ورزشوں سے کیمپ کا آغاز ہوا، بعدازاں پلیئرز کو مختلف گروپس میں فیلڈنگ پریکٹس کرائی گئی، گراؤنڈ کے وسط میں بنائی جانے والی ٹاپ گرین پچز پر بولرز راحت علی، سہیل خان سمیت پیسرز کو بیٹسمین کے بغیر بولنگ کرنے کی پریکٹس کرائی گئی، اس دوران انھیں گیند کو سوئنگ کرتے ہوئے وکٹوں کو ہٹ کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا، کیمپ میں پہلی بار دونوں وکٹ کیپرز رضوان اور سرفراز پر کوچز کی توجہ مرکوز رہی، دونوں کو ایک گھنٹے سے زیادہ بیٹنگ کی پریکٹس کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، کوچز اور سلیکٹرز نے ان کے بیٹنگ انداز اور خوبیوں و خامیوں کا جائزہ لیا، اس دوران وکٹ کیپر کے ساتھ سلپ میں2 فیلڈر بھی موجود رہے اور کیچ پکڑنے کے لیے بے چین دکھائی دیے۔بعدازاں فیڈنگ کوچ نے گراؤنڈ میں ایک وکٹ گاڑھ کر کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں سنگل وکٹ کو ہٹ کرنے کا ٹاسک دیا، قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر10اور11 کے سامنے لگائے جانے والے نیٹس میں اسپنرز کو ٹریننگ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، کیمپ کمانڈنٹ مشتاق احمد نے یاسر شاہ اور محمد عامر کی بولنگ کا بغورجائزہ لیا، چیف سلیکٹر انضمام الحق کی امامت میں عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد کچھ دیر آرام کیا گیا، اس دوران پلیئرز خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے اور سب نے گراؤنڈ میں ہی گروپ فوٹو بھی بنایا، ایک بار پھرٹریننگ کا سلسلہ شروع ہوا جوشام ساڑھے6 بجے تک جاری رہا۔