اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈنگہ پولیس اِ ن ایکشن، منشیات فروش پھولن دیویاں گرفتار، ولایتی کی 210 بوتلیں اور ڈیڑھ کلو چرس برآمد

ڈنگہ(نامہ نگار) ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے تحت ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ توقیر الحسن رانجھا کی سربراہی میں تھانہ ڈنگہ پولیس نے شراب فروش خواتین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 210 بوتل ولائتی شراب اور ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کی رپورٹ پر تھانہ ڈنگہ کے سب انسپکٹر عمران لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ سڑک کنارے کھڑی نسرین بی بی زوجہ عبدالرحمن قوم گجر سکنہ گمٹی اڈہ کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز میں سے 210 بوتل ولایتی شراب برآمد ہوگئی۔ دوسری کاروائی میں پولیس چوکی انچارج فیض احمد بوسال نے پل سیم نالہ ڈنگہ پر ناکہ لگا کر شک گزرنے پر کنیز بی بی المعروف چھانگی محلہ مغلپورہ ڈنگہ کی تلاشی لی جس سے 1510 گرام چرس اور وٹک کے 6960 روپے برآمد کئے گئے ۔ دونوں ملزماؤں کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال کنیز بی بی چھانگی نے محلہ مغلپورہ میں معززین کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف دیا تھا کہ وہ آج کے بعد کوئی بھی غیرقانونی کام نہیں کرے گی لیکن اس کے باوجود اس نے یہ دھندہ جاری رکھا ہوا ہے۔
dinga2