وزیر اعظم نوازشریف آج ترکی روانہ ہو نگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف 2روزہ دورے پر آج ترکی روانہ ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نوازشریف آج ترکی روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران پاک ترک دوطرفہ تعلقات باہمی تجارت کے فروغ پر بات چیت کریں گے جبکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود معاہدوں کی پیش رفت پر بھی بات ہوگی۔ وزیراعظم اس موقع پر سیکیورٹی سے متعلق درپیش چیلنجز پر بھی ترکی کی اعلیٰ قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام کا وفد بھی دورے پر ترکی جائے گا ۔