اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آئی فون 8 میں انتہائی جدید فیچرزہوسکتے ہیں، موبائل ماہرین

ہانگ کانگ (ٹیکنالوجی ڈیسک) اسمارٹ فون کے ماہرین آئی فون کے نئے ماڈل کے بے چینی سے منتظرہیں اور اس ضمن میں کئی پیشگوئیاں جاری ہیں لیکن اب ہانگ کانگ میں کے جی آئی سیکیورٹیز کے ماہر کا کہنا ہےکہ آئی فون 8 جدید ترین سیلفی فون ہوسکتا ہے۔
کے جی آئی کے ماہر نے ایک حالیہ بلاگ میں لکھا ہےکہ فرنٹ کیمرہ سامنے کی جگہ کا تھری ڈی احساس کرتے ہوئے چہرے کو بھی شناخت کرسکے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نئے تھری ڈی کیمرے کو گیمز کے لیے استعمال کیاجاسکے گا یعنی اپنی تصویر لے کر آپ خود کو گیم کے کردار میں ڈھال سکیں گے۔ اس کےعلاوہ چہرہ شناخت کرنے کا عمل بہتر سیلفی کے لیے شامل کیا جارہا ہے۔ آئی فون 8 میں ایک سینسر کیمرہ بھی ہوگا جو شے کی دوری کا اندازہ لگائے گا اور اس فاصلے کی بنیاد پر آگمینٹڈ ریئلٹی سافٹ ویئر کو چلانا ممکن ہوگا جس کا تذکرہ ایپل کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک کئی مرتبہ کرچکے ہیں۔ iPhone-8-01 ایک اہم بات یہ ہے کہ ایپل نے حال ہی میں ’’فیس شفٹ‘‘ نامی ایک کمپنی خریدی ہے جو آگمینٹڈ ریئلٹی کے تحت چہرے کی شناخت والے نظام پر کام کررہی ہے۔ کے جی آئی کے ماہر کا مزید کہنا ہےکہ آئی فون کا اگلا سینسر انفراریڈ ٹرانسمیٹر اور رسیور سے لیس ہوگا اور کیمرہ سسٹم سونی سے بنوایا جارہا ہے۔ توقع ہے کہ ایپل میں خمیدہ کناروں والا 5.8 انچ اسکرین ہوگا اور اس کے کنارے نہیں ہوں گے جب کہ ڈسپلے کو او ایل ای ڈی سے بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ وائرلیس چارجنگ کا آپشن شامل کیا جائے گا جس کا تذکرہ پہلے بھی کئی ماہرین کرچکے ہیں۔