اڈیالہ جیل راولپنڈی کو دہشتگردوں کی طرف سے نشانہ بنانے کا خطرہ،جیل کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی طرف سے نشانہ بنانے کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سماءکے مطابق حساس اداروں کی جانب سے الرٹ کے بعد اڈیالہ جیل کی سکیورٹی پاک فوج نے سنبھال لی ہے اور جیل کے اندر دہشتگردوں کیلئے الگ بیرک بنا لیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کی حفاظت کیلئے 200 جوانوں پر مشتمل سکواڈ بنا دیا گیا ہے جبکہ پولیس ،رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں نے جیل میں کنٹرول روم قائم کرلیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز چارسدہ تنگی کچہری کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے۔