پی ایف یو سی کا ”آپریشن رد الفساد“ کے آغاز کا خیرمقدم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایف یو سی نے ”آپریشن رد الفساد“ کے آغاز کا خیرمقدمکیا ہے۔ نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ“ (پی ایف یو سی) کے چیئرمین شہزاد چوہدری ، صدر فرخ شہباز وڑائچ ‘ محمد نورالہدیٰ ‘ بشریٰ اعجاز‘ ڈاکٹرعارفہ صبح خان،فرید رزاقی،اظہر تھراج اور دیگر عہدیداروں نے پاک فوج کی جانب سے ”آپریشن رد الفساد“ کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے وقت کی شدید ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے قاتلوں کے خلاف حتمی اقدامات اٹھانا بہت ضروری ہوچکا ہے ، انہوںنے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے بہت سے اہم دہشتگردوں کا صفایا کیا اور اب آپریشن رد الفساد کے نتیجے میں بچے کھچے ناسوروں کا بھی صفایا ہوجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایف یو سی قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ اپنا قلمی تعاون جاری رکھے گی ۔