رینجرزکی کامیاب کارروائی؛کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے ۔ فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ مارا گیا دہشت گرد ڈی ایس پی فیض شگری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ کراچی تک دہشتگردوں پرزمین تنگ کی جارہی ہے۔کراچی کےعلاقے منگھوپیر میں پولیس سے مقابلے میں کالعدم داعش کے دو دہشت گرد مارے گئے ۔ ایس ایس پی ناصر آفتاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد نہایت ہائی پروفائل تھے۔ دہشتگردوں کی شناخت سیف اللہ اور حنیف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش سے تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کےقبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، لیپ ٹاپ اوردو دستی بم بھی برآمد کیےگئے۔ لیپ ٹاپ سے ایک ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ لیپ ٹاپ میں گھروں اور گاڑیوں کی تصویریں بھی شامل ہیں۔