پاک فوج، رینجرز،پولیس کی موٹر وے ایم ون اورایم ٹو پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پاک فوج ،رینجرز اور پولیس نے موٹروے ایم ون اور ایم ٹو پر مشترکہ پوسٹیں قائم کر لی ہیں۔ پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فوج ،رینجرز اور پولیس نے جو موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو پر چیک پوسٹ قائم کی ہیں ان کا مقصد ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کو مزید موثر ،سکیورٹی اور نگرانی کو بہتر کرنا ہے۔