وکیل کی مسلسل غیر حاضری، 5 کروڑ جرمانے کیخلاف ایان علی کی اپیل خارج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپیلٹ کورٹ نے جرمانے کے خلاف ماڈ ل ایان علی کی درخواست خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایان علی کے دبئی جاتے ہیں وکیل لطیف کھوسہ نے بھی کیسز میں دلچسپی لینا چھوڑ دی اور آج بھی عدم حاضری پر اپیلٹ کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے 5 کروڑ روپے جرمانے کے خلاف ایان علی کی اپیل کو خارج کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی نے کسٹم کورٹ کی جانب سے 5 کڑور روپے جرمانے کی سزا کو اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا ۔