اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

دہشتگردوں کو ”را“سمیت دیگردشمن ایجنسیوں کی سپورٹ حاصل ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کوبھارتی خفیہ ایجنسی ”را“سمیت دیگردشمن ایجنسیوں کی سپورٹ حاصل ہے،دشمن ایجنسیوں کی سپورٹ کے بغیردہشتگرد کارروائیاں نہیں کرسکتے، بارڈرمکینزم بہترکرنے کی ضرورت ہے، پاک افغان بارڈر کھولنے کے لیے افغانستان کوکچھ اقدامات کرنے چاہیئں،زیادہ تر دہشت گرد مارے گئے جبکہ کچھ افغانستان میں بیٹھے ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فوج کی جانب سے کارروائیاں کسی خاص صوبے کے افراد کے خلاف نہیں ہورہیں اور نہ ہی ہماری سرزمین افغانستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔افغانستان کے ساتھ فوجی تعاون ہے، بارڈرمکینزم بہترکرنے کی ضرورت ہے۔ پاک افغان بارڈر کھولنے کے لیے افغانستان کوکچھ اقدامات کرنے چاہیئں، وہ خود مسائل سے گزر رہا ہے ،اس نے بھی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد ملک بھرمیں دہشتگردوں کے ہمدردوں کو ختم کرنا ہے،پاکستان کے استحکام کواب مزید مضبوط کرنا ہے۔زیادہ ترآپریشن ریاست کی رٹ کو بحال کرنے کے لیے کیے گئے جبکہ نئے آپریشن میں ایک ہی پیغام ہےکہ ہمیں اس فساد کو پاکستان سے ختم کرنا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پرتمام ادارے کام کررہے ہیں،مشتبہ افراد کی بلاتفریق گرفتاریاں ہورہی ہیں۔پاکستان سپر لیگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہویا کوئی بھی ایونٹ، ٹاسک دیا گیا ہے توہم سیکیورٹی بھی فراہم کریں گے۔