اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بیرسٹر سلطان محمود کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،چوہدری محمدسردار

اولڈھم(نیوز الرٹ) قائد کشمیر سابق وزیراعظم، صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی شخصیت تاریخی حیثیت کی حامل ہے گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے منفی پروپیگنڈہ کرکے انکی عزت و وقار پر کیچڑ اچھالا جارہا ہے ایسے لوگوں کو سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی موضوع چاہئے ہوتا ہے جسکا سہارا لیکر وہ دنیا کی توجہ حاصل کریں۔ سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنا وقت کی ضرورت ہے ہمارے محبوب قائد تحریک انصاف کے صدر ہیں اور اس کی مضبوطی اور منشور کو ریاست بھر میں پھیلانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا منفی پروپیگنڈہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے گندے ذہن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی ڈوبتی کشتی کے ملاح وہ کیوں بنیں جب وقت آتا ہے تو ان کو کھڈے لائن لگادیا جاتا ہے اب کی بار سبز باغ دکھاکر ہمارے قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار مہتمم خاص تحریک انصاف برطانیہ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سردار نے حالیہ پیدا کردہ غلط فہمی بارے میڈیا نمائندگان سے گفت و شنید کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی رہنماؤں کا مختلف مسائل پر ایک دوسرے سے ملنا جمہوریت کی روایت ہے لیکن آج کے جدید سائنسی دور میں بھی سمجھ بوجھ کے باوجود غلط رنگ دیکر شخصیات کو بدنام کیا جاتا ہے جو کہ قابل مذمت اور ناقابل قبول فعل ہے یہ سلسلہ رکنا چاہئے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سیاسی طورپر اب جو اننگز کھیلی ہے ابھی ابتداء ہے۔ سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہیں کیونکہ عوام کے اندر ہمارے قائد کی پذیرائی اب پہلے سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر کون ہے