اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

لندن،پیر علاؤ الدین کے ایصال ثواب کی محفل 3مارچ کوہوگی

لندن(پ ر) عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت شیخ العالم پیر محمد علاؤ الدین صدیقی کے ایصال ثواب کی محفل جمعہ 3 مارچ شام 7 بجے فیضان اسلام سینٹر 757لی برج روڈ والتھم سٹو لندن میں منعقد ہوگی۔ محفل میں آستانہ عالیہ حضرت سلطان باہو کے زیب سجادہ حضرت پیر نیاز الحسن قادری، مفتی اعظم برطانیہ مفتی محمد گل رحمن قادری، جماعت اہل سنت برطانیہ کے امیر علامہ خلیل احمد حقانی، ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مصباح المالک لقمانوی، پیر سید مزمل حسین شاہ، لارڈ نذیر احمد، محمد علی، امام قاسم، سید لخت حسین شاہ، ڈاکٹر مشرف حسین الازہری، پیر طیب الرحمن قادری، جماعت اہل سنت لندن اور ایسٹ لندن فورم کے قائدین کے علاوہ برطانیہ بھر سے زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ دانشور شریک محفل ہونگے۔ حضور شیخ العالم ناموس رسالت کے پاسبان اور عالم اسلام کے اتحاد کے عظیم داعی تھے۔ انہوں نے زندگی کے ہر لمحہ یاد الہیٰ، فروغ عشق مصطفےٰ ۖ اور فکر امت میں گزارا۔ برطانیہ و یورپ میں تحفظ ناموس رسالت کے لئے مختلف مکاتب فکر کی ترجمان جماعتوں، تنظیموں اور ان کی مقتدر شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے مسلمانوں کی متفقہ آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانا ان کا وہ عظیم کارنامہ ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔