اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سی ٹی ڈی نے بینظیر، مشرف اور شجاع خانزادہ پر حملوں میں ملوث 20 دہشتگردوں کی ریڈ بک جاری کردی

لاہور (نبورو رپورتٹ)دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بینظیر بھٹو، پرویز مشرف اور شجاع خانزادہ پر حملوں میں ملوث 20 دہشتگردوں کی ریڈ بک جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے انتہائی مطوب دہشتگردوں کی ریڈ بک جاری کردی ہے، ریڈ بک میں 20 دہشتگردوں کی تصاویر،نام اورپتے درج ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بک میں شامل مطلوب دہشتگرد سابق وزیر اعظم بینظیربھٹو، سابق صدر پرویز مشرف،شجاع خانزاہ پرحملوں میں ملوث ہیں جبکہ کچھ دہشتگرد سخی سرور دربار، قاسم بیلہ اورکاکول اکیڈمی دھماکوں میں بھی ملوث ہیں۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ریڈبک میں شامل دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 50لاکھ سے ایک کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔