اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گلگت بلتستان کو پاکستان کاپانچواں باقاعدہ صوبہ بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں باقاعدہ صوبہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریاض پیرزادہ کے مطابق سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم ایک کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف سے یہ سفارش کی ہے کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنایا جائے ۔ اس سفارش پر غور کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کوملک کا پانچواں صوبہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں آئین کا ترمیمی بل لایا جائے گا۔ ریاض پیرزادہ کے مطابق کشمیر کے حوالے سے ابھی اتفاق نہیں ہو سکا تاہم گلگت بلتستان کیلئے وزیر اعظم نواز شریف اپنے خصوصی اختیارات استعمال کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان کو پاکستان میں پانچویں صوبے کا درجہ حاصل تھا تاہم اب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جی بی کو باقاعدہ پانچواں صوبہ بنا دیا جائے۔