Let,s Growکے موضوع پر منعقدہ ایک تربیتی سیمینار اور ورکشاپ میں اہم شخصیات کی شرکت۔

حافظ آباد(مجاہد مالک زیدی)ملک و قوم کی تعمیرو ترقی کے لئے جہاں علم دوستی اور تعلیم کا فروغ بڑی اہمیت کا حامل ہے تو وہیںنوجوانوں کو اپنے بہتر اور روشن مستقبل کے لئے ایسے کارہائے نمایاں کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کی شخصیت میں نکھار پیدا کر تاہے تاکہ وہ دوسروں سے جاذب نظر آئے۔ان تمام پہلوئوں کے لئے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو اپنی ذیادہ سے ذیادہ توجہ اپنی پڑھائی اور عملی زندگی میں کچھ بہتر اور منفرد نظر آنے کے لئے دی جانی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف موٹیویشنل ٹرینر غفران محمود نے حافظ آباد میں Let,s Growکے موضوع پر منعقدہ ایک تربیتی سیمینار اور ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار میں اساتذہ،طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔موٹیویشنل ٹرینر غفران محمود کا کہنا تھا کہ نوجوان آجکل جہاں اپنی توجہ پڑھائی پر دے رہے ہیں تو وہیں ضرورت اس امر کی بھی ہے انہیں مستقبل میں وطن عزیز کے لئے کچھ ایسے کام کرنا چاہیے جس سے انہیں تو کامیابی ملی گی لیکن دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن ہو گایہ سب تبھی ممکن ہے جب ہم اپنی تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کا بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے دوسروں کو ذیادہ سے ذیادہ فائدہ پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات روز اول سے درست اور حقائق پر مبنی ہے کہ علم پھلانے سے کم نہیں ہوتا بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوتا ہیاس لیے جس بھی نئی تحقیق اور جدت کا پتہ چلے اسے دوسروں تک پہنچانے میں فراخ دلی کا مظاہرہ کیا جا نا چاہیے ۔اس موقہ پر بہترین کارکردگی پر آرگنائزر محمد عثمان،شہباز احمد چاند،ابوبکر اور ماہر تعلیم عمران حبیب،محمد عمران چیمہ سمیت دیگر طلباء و طالبات کو اعزازی شیلڈز اور سر ٹیفکیٹس دیے گئے۔