اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رقوم ریفنڈ نہ ہونے کیخلاف ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بیوروآف ریونیو کے دفتر میں احتجاج

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)سیالکوٹ میں بزنس مینوں کے دوارب روپے سے زائد کی رقوم ریفنڈ نہ ہونے کیخلاف ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بیوروآف ریونیو کے دفتر میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور وفاقی حکومت سے ایف بی آر میں پھنسی دو ارب روپے سے زائد کی رقوم فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر شکیل احمد خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور ایف بی آر کے دفتر کے اندر اور باہرمختلف پوسٹرز بھی آویزاں کئے گئے تھے جن پر ریفنڈ کی رقوم کی واپسی کے مطالبات درج تھے ۔پرامن احتجاج کے دوران مظاہرہ کرنے والوں نے ہاتھ اٹھا کر اپنے مطالبات پیش کئے اور کہا کہ بزنس مین اور شہری ٹیکس دے کر ملک کا معاشی نظام مضبوط کرتے ہیں لیکن ایف بی آر میں کئی سالوں سے دو ارب روپے سے زائد کی رقوم پھنسی ہیں اور بزنس مینوں وشہریوں کورقوم ریفنڈنہیں کی گئی جس کی وجہ سے بزنس مین اورشہری معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور ایف بی آر کے حکام وعملہ بہانے لگا کر روزٹرخادیتا ہے ۔ مظاہرین نے دو ارب روپے کی رقوم ریفنڈز نہ ہونے پر بھرپور احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے ۔