اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی آئی اے کے جرمن سی ای او کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے جرمن سی ای او کا نام ای سی ایل میں ڈال کر ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سی ای او کے خلاف قومی ائر لائن کے لئے مہنگے داموں طیارے خریدنے کی انکوائری کی جارہی ہے۔ان کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ایڈمن لاہور خواجہ حماد الرحمان کے دستخط سے جاری حکم نامہ ملک بھر کے ائر پورٹس کو بھیج دیا گیا ہے۔ قومی ائرلائن کے لئے مہنگے داموں طیارے خرید کر کرپشن کرنے کے الزامات کی انکوائری کے لئے پی آئی اے کے جرمن سی ای او برینڈ ہلڈن کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایوی ایشن کے مطابق سی ای او کے بیرون ملک جانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔پی آئی اے نے نئے سی ای او کی تعیناتی کے لئے اشتہار بھی جاری کردیا ۔