اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آپریشن رد الفساد جاری ، میران شاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آپریشن رد الفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔اس آپریشن کے تحت سیکورٹی فورسز نے میران شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سرنگ سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ کے گاﺅں اسپلگا میں سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسزنے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں بارودی سرنگیں، فیوز ، سرکٹس ، دیسی ساختہ بارودی مواد اور راکٹ قبضے میں کرلئے ۔ دہشت گردوں کی جانب سے یہ اسلحہ ایک سرنگ میں چھپایا گیا تھااور ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔