اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ کا لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ایک اور انتہائی شاندار اقدام،پروگرام ’زیور تعلیم‘ کا افتتاح کر دیا

لاہور(نیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پسماندہ علاقوں میں لڑکیوں کو تعلیم کے حصول کیلئے پیش آنے والی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے ’زیور تعلیم ‘پروگرام متعارف کروا دیاہے جس کے باعث لڑکیوں کی تعلیم پر پنجاب حکومت سالانہ 6بلین روپے خرچ کر ے گی اور اس سے 4لاکھ 60ہزار لڑکیوں تعلیم حاصل کر سکیں گی جبکہ اس پروگرام کے ذریعے ماہانہ وظیفے کی رقم 200سے بڑھا کر 1ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔زیور تعلیم پروگرام صوبے کے 16اضلاع میں شروع کیا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے ’زیور تعلیم‘پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اصل میں اپنے بانی کے وژن کو پورا کر رہے ہیں اور اس طرح ہم اسلامی تعلیمات پر عمل کر رہیں ۔ شہبازشریف کا کہناتھا کہ ہمیں دقیانوسی تصورات کو ختم کرنا ہوگا ،ہمیں ان لوگوں کو دنیا کے سامنے لانا ہوگا جو کہ لڑکیوں کی تعلیم کیخلاف ہیں اور لڑکیوں کے سکولوں کو دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہیں اور اسے غیر اسلامی قرار دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیںاسلامی تعلیمات کی روشنی میں لڑکیوں کے تعلیمی حقوق کی حفاظت کرنی ہوگی۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ لڑکیوں کا معاشرے اور اس کی اقدار کو بنانے میں کلیدی کردار ہے ،تو جب ہم اپنی خواتین کو خود مختار بنانے کیلئے ان پر سرمایہ کاری کریں گے تواصل ہم اپنے معاشرے کی بہتری پر سرمایہ کاری کریں گے ۔ہمارا عظیم مذہب اسلام تعلیم پر بالعموم اور خواتین کی تعلیم پر بالخصوص توجہ دینے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام تمام مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حکم دیتاہے ،اسلام مرد اور خاتون میں تعلیم کے معاملے میں کوئی تفریق نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ طلباءکے انتخاب کا عمل اور وظائف کی تقسیم کی اطلاع انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع سے دی جائے گی جو کہ اعداد شمار کا مکمل جائزہ لینے اور سکولوں کے موازنے کے بعد کیا جائے گا ۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ وہ اس پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے خود سٹرینگ کمیٹی کی صدارت کر رہے ہیں تاکہ پروگرام کے تمام اہداف کو حاصل کیاجا سکے ۔طلباءکے انتخاب اور وظائف کی تقسیم کے عمل کو 100فیصد شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیاجائے گا ۔