طورخم بارڈر بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لنڈی کوتل( شاہدشنواری سے)لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک میں طورخم بارڈر بندش کے خلاف سیاسی.کسٹم کلیرنس ایجنٹس اور ٹرانسپورٹروں کا احتجاجی مظاہرہ. مظاہرے کی قیادت آل طورخم کسٹم کلیرنس ایجنٹس کے چئیرمین معراج الدین عرف میرو کر رہے ہیں مظاہرین نے پلے کارڈز اورکالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اورحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طورخم بارڈر کو جلدازجلد تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیاجائے کیونکہ بارڈر بندش سے ہزاروں لوگ بے روزگار اور ہزاروں گاڑیاں کھڑی ہوگئی ہے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ قبائلی عوام کا روزگار طورخم سے وابستہ ہیں اگر صورتحال یہی رہی تو نوجوان نسل منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہو سکتے ہیں