اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل اورپاکستان میں منگل کو پہلا روزہ ہونے کا امکان

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب میں آج جب کہ پاکستان میں کل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے علمائے کرام کا اجلاس آج ہورہا ہے جب کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کل ہوگا۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں اور ضلعی سطح پر بھی کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوں گے۔ اجلاس میں 1437 ہجری کے رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں لی جائیں گی۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند آج صبح 7 بج کر59 منٹ پرپیدا چکا ہے، اس لئے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور یورپ میںکل پہلا روزہ ہوسکتا ہے تاہم آج پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں تاہم پیر کو ملک کے مغربی علاقوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکان ہیں اور رواں برس رمضان المبارک کا مہینہ 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔