اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حلقہ پی پی 23: تلہ گنگ کے گاﺅں ڈالی میں اہل علاقہ نے خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگا دی

چکوال (بیورو رپورٹ) تلہ گنگ کے حلقہ پی پی 23کے ضمنی انتخاب کیلئے گاﺅں ڈالی میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے گاﺅں ڈالی میں اہل علاقہ نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے منع کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاﺅں میں پچھلے کئی سالوں سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ خواتین ووٹ کاسٹ نہیں کرتی صرف مرد ہی ووٹ کا اندرا ج کراتے چلے آرہے ہیں اور اسی روایت کی بنیاد پر آج کے ضمنی انتخاب میں بھی خواتین ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئیں ۔