اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

’’پشاورمیں داعش کاحملہ‘‘ اہم ترین رہنما کی ہلاکت کی خبریں گردش میں

کابل/پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان عسکریت پسندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے سینیئر رہنما کو دولت اسلامیہ (داعش) نے پشاور میں قتل کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق افغان طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ مولوی داؤد اور دیگر دو افراد کو پاکستان کے اندر مارا گیا جبکہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مولوی داؤد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ داعش نے کسی کا نام لیے بغیر طالبان رہنما کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی جبکہ پشاور میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تین افغانیوں اور ایک پاکستانی مولودی پر کم ازکم چار حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جان سے گئے ۔ادھرپولیس نے افغان شہری کے قتل کی تصدیق کی لیکن ان میں سے کسی کی شناخت مولوی داؤد کے نام سے نہیں ہوئی۔ سینیئر پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے اور’حملے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں اور ہم اس کی تفتیش کررہے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا نشانہ مقامی عالم دین مفتی ندیم تھے جو فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔