اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عوام کی محبت 2018 انتخابات میں جیت کا پیغام، سیاسی مخالفین نہیں چاہتے کہ سی پیک بنے ،انہیں صرف کیچڑا چھالنا آتا ہے :نوازشریف

لیہ (نیوز ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ عوام کی محبت ہمیں 2018 انتخابات میں جیت کا پیغام دے رہی ہے، سیاسی مخالفین نہیں چاہتے کہ ملک میں سی پیک بنے ان کو صرف دوسروں پر کیچڑا چھالنا آتا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوا زشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین اور پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ سی پیک نہ بنے ، ملک میں سڑکیں ، موٹروے نہ بنے،یہی نہیں مخالفین کی کوشش ہے کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہو،انہیں صرف شور مچانا اور الزام تراشی کرنی آتی ہے ۔ ہمارے دشمن گزشتہ چار سے ایک ہی الزام لگا رہے ہیں اور گالیاں نکال رہے ہیں لیکن ہم نے کبھی انہیں گالی کا جواب گالی سے نہیں دیا جبکہ سیاسی مخالفین ہر روز نئے الزامات لگاتے ہیں اور کیچڑ اچھالتے ہیں لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ شیر شیر ہوتا ہے اور سو گیڈر بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ میرادل ابھی بھی بھرا نہیں ہے ،میں چاہتا ہوں الیکشن سے قبل ایک بار پھر یہاں واپس آوں اور جس طرح عوام نے مجھ سے محبت اظہار کیا ہے میںان کا ماتھا چوموں کیونکہ آپ عوام ہی میرا سرمایہ ہیں۔ میرا دل کرتا ہے میں صبح سے لر رات تک اور رات سے لے کر صبح تک عوام کی خدمت کروں ،یہی نہیں میں لیہ کے عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت لے کر آیا ہوں کیونکہ اگر کوئی غریب بیمار ہوجائے تو اس کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں ہوتے ،ان کی جائیدادیں بک جاتی ہیں ،لوگوں سے ادھار پیسے لیتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ،میری ٹیم آئے گی اور یہاں کا سروے کرنے کے بعد غریبوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرے گی ۔
نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نیا پاکستان بنانے کی بات کرتے تھے لیکن جس ایک صوبے کی حکومت ملی ہوئی ہے تم نے تو اس کا بھی پرانے پاکستان والا حال کر دیا ہے۔ نیا پاکستان تو ہم بنا رہے ہیں ،عوام کیلئے سڑکیں ،موٹروے اور ہسپتال بنا رہے ہیں، یہی نہیں ہم کسانوں ، مزدوروں،صنعت کاروں اور عوام کی خدمت میں مصروف ہیں کیونکہ ہم اس خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مخالفین کی جلسی میں لوگ کم اور کرسیاں زیادہ ہوتی ہیں،ان کی دس جلسیاں بھی ہمارے ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کرسکتی کیو نکہ یہ شیروں کا جلسہ ہے۔ آج پاکستان بھر میں لیہ لیہ ہورہی ہے اور 2018کی نویدسنا رہی ہے۔ آج ہم لیہ کے عوام کیلئے پروگرام لے کر آئے ہیں،لیہ سے تونسہ سے تک پل بنا یا جارہا ہے ، 180میل کا فاصلہ 24کلومیٹر میں طے کیا جائے گا اور اس پل کی تعمیر پر 700کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ، یہ 700 کروڑ لیہ کے عوام پر قربان ہے جبکہ میں نے انتظامیہ کو بھی کہاہے کہ پل کا کام فوری طور پر شروع اور جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔سے کہتے ہیں عوام کی خد مت اور ہم یہ خدمت دل سے کررہے ہیں ، اگر کسی کو ہماری بات پر شک ہے تو وہ لیہ آکراپنی آنکھوں سے عوام کی خدمت کو دیکھ لے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ کی لعنت کوختم کردیںگے اور ہمارے بنائے ہوئے نئے کارخانوں نے بجلی بنانا شروع کرد ی ہے ،اب ایک بار بجلی آگئی تو دوبارہ کبھی نہیں جائے گی،ہم کسانوں کیلئے ٹیوب ویل کی بجلی بھی سستی کررہے ہیں۔میرا 2013والا میرا جذبا ابھی بھی زندہ و سلامت ہے اور ملک و عوام کی خد مت کیلئے حاضر ہوں