اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھاریاں بازار میں ریڑھی بانوں نے طلباء کو مشکلات میں ڈال دیا

کھاریاں ( گل بخشالوی ) کھاریاں شہر کے مین بازار میں ناجائز تجاوزات اور ریڑھی بانوں کے رش کی وجہ سے طلباء و طالبات کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، تپتے سورج اور جھلسا دینے والی گرمی میں چھٹی کے بعد طلبہ جلدی گھر جانے کے بجائے رش میں پھنس کر رہ جاتے ہیں ، اور تو اور اسی بازار میں کھلی مرچ اور مصالحہ جات کی دوکانیں بھی موجود ہیں جو کہ ناجائز طور پر دوکان کے باہر اپنے سامان کا اڈا سجا لیتے ہیں ذرا سی ہوا چلنے پر مرچیں اور دیگر مصالحہ جات اڑ کرراہگیروں کی آنکھوں اور ناک میں جاتے ہیں جس سے عوام کو شدید کوفت کا سامنا ہے ، جس کا جلد مناسب حل کیا جائے ،