اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کے بیرون ملک اثاثے، ن لیگی رہنما دھماکہ خیز ثبوتوں کے ساتھ پھر میدان میں آگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان سینہ تان کر کہتے تھے کہ میں اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں ،آج وہ سٹے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ن لیگ انہیں پکڑ کر حساب لے گی ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں ،انہوں نے خیبر پختونخواہ میں نوے دنوں میں کرپشن ختم کرنے کے نعرے بھی لگائے لیکن پھر خود ہی صوبائی احتساب کمیشن کو تالا لگا دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہی وہ جماعت ہے جو احتساب کے لیے خود بھی پیش ہو رہی ہے اور جو احتساب نہیں دے رہے انہیں پکڑ کر لا رہی ہے ۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے جواب میں عدالت کے سامنے اقرار کیا کہ میں نے اثاثے چھپائے اور ٹیکس چوری کی ،عمران خاند سند یافتہ چور ہیں ۔دانیا ل عزیز نے جہانگیر ترین کو بھی آڑے ہاتھو ں لیا اور کہا کہ جہانگیر ترین کہتے ہیں میں کلین ہوں ،جب وہ وزیر تھے تو اداروں پر اثر انداز ہوئے ،اپنے نوکروں کے نام پر کاروبار کیے اور انہوں نے غلط طریقے سے پیسے کمانے پر جرمانہ بھی ادا کیا ۔