اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دُنیا بھرمیں آج آزادی صحافت کاعالمی دن منایا جا رہاہے!

لاہور(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں آج یوم آزادی صحافت منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد کسی دباؤ کے بغیر آزاد اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچانا ہے ۔ دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے زیر اہتمام یوم آزادی صحافت منایا جا رہا ہے ۔ 1
3مئی 1993 یوم صحافت منانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس دن اہل صحافت اس بات کی تجدید کرتے ہیں کہ کسی بھی پریشر گروپ پر تشدد عناصر یا ریاستی دباؤ کے بغیر آزاد صحیح اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچانے کے بنیادی حق کے لیے لڑتے رہیں گے جبکہ صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی یکسوئی سے جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں. 2 ۔دنیا بھر میں صحافیوں نے حقائق کی تشہیر ، خبر کے حصول اور دوران ڈیوٹی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 110 صحافی فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے ۔شام اور عراق صحافیوں کے لیے خطرناک ترین جبکہ ایشیا میں بھارت صحافیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوا۔
3 دنیا کے کئی ممالک میں آزادی صحافت پر مکمل جبکہ متعدد ممالک میں جزوی پابندی عائد رہی۔