اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہنرمند نوجوان ملک کیلئے تیل اور سونے سے بڑا خزانہ ،لاکھوں نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر یں گے:ذوالفقار چیمہ

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) ضلع گوجرانوالہ کے لاکھوں نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر پاؤں پر کھڑا کر دیں گے۔ ہنرمند نوجوان ملک کیلئے تیل اور سونے سے بڑا خزانہ ثابت ہونگے۔ نوجوان وقت ضائع کئے بغیر آگے آئیں اور فنی تربیت حاصل کریں ۔ان خیالات کا اظہار نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے آڈیٹویم میں وزیر اعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیوٹیک کے زیر اہتمام تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں میں ٹول کٹس تقسیم کرنے کی پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی شازیہ سہیل میر ،ممبر صوبائی اسمبلی عبدالر ؤ ف مغل،گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر انجینئر سعید احمد تاج، سنئیرنائب صدر شیخ عبد الر ؤ ف،سابق صدر گو جرانوالہ چیمبر آف کامرس ملک ظہیر الحق ، اخلاق بٹ، معروف کالم نگار علامہ فاروق انصاری، جی آئی زیڈ کے ٹیوٹ سیکٹر کے انچارج ہنس برنز کے علاوہ معروف صنعت کاران ، فنی تربیتی اداروں کے سربراہان اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کوئی ہنر مند بیروزگار نہیں رہے گا۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کی ٹریننگ لینے کے بعد لڑکیوں نے اپنے گھروں میں کام شروع کر دیا ہے اور اب وہ اپنے خاندان کی کفالت کر رہی ہیں۔ الیکٹریشن، پلمبر اور ویلڈنگ کی تربیت حاصل کر کے لڑکے ہزاروں روپے کما رہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ یہاں صنعتی شعبہ بھی وہی کردار ادا کرے جو یورپ کا صنعتی شعبہ ادا کر رہا ہے۔حکومت، انڈسٹری اور میڈیا مناسب اہمیت دیں تو سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل دی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جائے گا تا کہ اُنہیں روزگار کی فراہمی میں آسانی ہو ۔ فنی تربیت کے نصاب کو عالمی معیار کے مطابق ڈھال دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ امتحانی طریقہ کار بھی جدید بنا دیا گیا ہے۔ ذوالفقار چیمہ نے بتایا کہ نیوٹیک کے قائم کردہ جاب پلیسمنٹ سنٹر کے ذریعے ہنر مند نوجوانوں کو بڑی تیزی سے ملازمتیں مل رہی ہیں اورفنی تربیت سے بیروزگاری کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہو رہی ہے۔
news-1493901445-8434
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر انجینئر سعید احمد تاج نے کہا فنّی تربیت کی ذریعے کروڑں نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کر کے ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں۔ نیوٹیک کے سربراہ اس سیکٹر کو فعال بنانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں،گوجرانوالہ چیمبراور صنعتکار انکے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔
تقریب کے اختتام پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ، ممبر قومی اسمبلی شازیہ سہیل میر ،ممبر صوبائی اسمبلی عبدالرؤف مغل،گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر انجینئر سعید احمد تاج ، سنئیرنائب صدر شیخ عبد الر ؤ ف،سابق صدر گو جرانوالہ چیمبر آف کامرس ملک ظہیر الحق ،مشہور دانشور اور کالم نگارعلامہ فا روق انصاری ،جی آئی زیڈ کے ٹیوٹ سیکٹر کے انچارج ہنس برنزنے ٹریننگ مُکمل کرنے والے ہنر مند نوجوانوں میں ٹول کٹسToollkits تقسیم کیں۔ اس موقع پربیوٹیشن ٹریڈ کی عروہ زبیراور اقرہ شریف،ایلو مینم فبریکیٹر ٹریڈ کے عثمان عقیل، ویلڈر ٹریڈ کے زواراحمد اور پلمبر ٹریڈ کے جعفراقبال نے سٹیج پر آکر بتایاکہ نیوٹیک کے تعاون سے آج ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں۔ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں اس پر ہم حکومت کے شُکرگزار ہیں۔