اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چوہدری جعفر اقبال نے قمر زمان کائرہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

گجرات(محمدثناء الرحمان)پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لاہور ناصر باغ جلسہ میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں برادران کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ آج لالہ موسیٰ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع چودھری جعفراقبال نے جوابی پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکردگی کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔چودھری قمر زمان کائرہ کو مخاطب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر قبضے، چیئرمین NHAکے پائوں پکڑ کر ٹھیکے لینے اور اسلحہ کے لائسنس بیچنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ ناصر باغ جلسہ میں وہ تمام لوگ موجود تھے جنہیں عوام مسترد کرچکے ہیں۔ جلسہ میں کائرہ صاحب کا ایک نیا رنگ دیکھنے کو ملا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع کا مزید کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ کس نے کون سی نوکری کتنے میں بیچی۔شہباز شریف کی کارکردگی پوچھنے سے پہلے آپ یہ تو بتائیں کہ آپ نے اپنے حلقہ کیلئے کیا کیا؟چوہدری جعفر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سروس روڈ پر لگے جگا ٹیکس کے پیسے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟پریس کانفرنس کے دوران چودھری جعفر اقبال کا کہنا تھا کہ وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ صاحب اپنے قائدین محترم بلاول بھٹو اور زرداری صاحب کوفیصل آباد اور ملتان کے دورے کرانے کی بجائے منی لاڑکانہ لالہ موسیٰ کیوں نہیں لے کر آتے ۔چودھری جعفر اقبال کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر ایسے ہی جاری رہے گا۔ عوام مخالفین کی سیاست اور ہماری کارکردگی سے اچھی طرح واقف ہیں۔