اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,144FansLike
9,991FollowersFollow
565,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پھل بائیکاٹ مہم جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کے موقع پر پھلوں کے تاجروں کی جانب سے ناجائز منافع خوری پر شہر قائد میں سوشل میڈیا کے ذریعے شروع کی گئی تحریک کے تحت آج سے 3 روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اس مہم کی بھرپور حمایت کی جارہی ہے۔ ماہ رمضان المبارک میں پھلوں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کو عوام نے مسترد کرتے ہوئے گراں فروشی کے خلاف سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی’’ پھل بائیکاٹ‘‘ مہم کی بھرپورحمایت کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے جاری، ہوش رُبا قیمتوں والے پھلوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایسے پھل نہ خریدنے کی مہم چلائی گئی، جس کے تحت عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز پھل نہ خریدیں تاکہ مہنگائی آسمان پر پہنچانے والے منافع خوروں کی سرکوبی کی جاسکے۔ کراچی میں کمشنر اور صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی اس مہم کی حمایت کردی جس کے بعد شہریوں نے پھلوں کی قیمتیں گھٹانے کیلئے مہنگے پھل نہ خریدنے کا تہیہ کرلیا ہے۔ کراچی میں گراں فروشی کے خلاف عوامی جوش دیکھ کر پھل بائیکاٹ مہم کا دائرہ لاہور سے پشاور تک جاپہنچا ہے اور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ناجائز منافع خوری کے خلاف ’’پھل بائیکاٹ‘‘ مہم میں بھرپور طور پر حصہ لے رہے ہیں۔