اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم کی وزارت پانی و بجلی کو سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

لندن(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جاری بیان میں وزارت پانی و بجلی کو رمضان المبارک کے مہینے میں سحروافطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو سحرو افطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے جب کہ شہروں اور دیہات میں یکساں بجلی فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نواز شریف نے پی ایم ہاؤس کو لوڈ لوڈ شیڈنگ کے اوقات سختی سے مانیٹر کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔