کوٹلہ: تھانہ ککرالی کےقریبی دیہات بزرگوال سے خاتون کی لاش برآمد

کوٹلہ (راجہ ارشد سے) تھانہ ککرالی کےقریبی دیہات بزرگوال ، عمروال سے خاتون کی لاش بر آمد ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے علاقہ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس تھانہ ککرا لی نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔جانبحق ہونےوالی خاتون کی عمر 28 سے 30 سال اور لاش 8 سے 10 دن پرانی بتائی جاتی ہے۔ کرائم یونٹ گجرات اورکرائم یونٹ گوجرانوالہ نے بھی موقع پر پہنچ کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش شروع کر دی۔اور لاش کے فنگر پرنٹس لے کر نادرا میں بھجوا دیئے گئے جس سے لاش کی شناخت میں آسانی ہو جائے گی۔خاتون کی لاش ملنے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔