ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار کمال راشد خان نے ویرات کوہلی کو فکسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھیلنے پر زندگی بھر کے لیے پابندی لگادینی چاہیے۔آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد ویرات کوہلی کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانا بنایا جارہے اور اب بھارتی اداکار کمال راشد خان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوہلی کے کرکٹ کھیلنے پر زندگی بھر کے لیے پابندی لگادینی چاہیے۔
1)All the players of Indian team should be banned by govt from playing cricket coz they have sold themselves n pride of India. #IndVsPak
— KRK (@kamaalrkhan) June 18, 2017
راشد خان نے اپنی ٹوئٹ میں ویرات کوہلی کو فکسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی 130 کروڑ عوام کا فخر بیچنے پر زندگی بھر کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادینی چاہیے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہیے۔
2)Virat Kohli should be banned from playing cricket for lifetime for selling pride of 130Cr Indians to Pakistan. He shud be behind the bars.
— KRK (@kamaalrkhan) June 18, 2017
بھارتی اداکار نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرے کیونکہ انہوں نے نہ صرف اپنے آپ کو بیچا بلکہ بھارت کا فخر بھی بیچا ہے۔
4)Ppl should throw eggs n tomatoes on players at the airport, when they return from london coz they are real Deshdrohi, who sold themselves.
— KRK (@kamaalrkhan) June 18, 2017
کمال راشد نے کہا بھارتی ٹیم جب لندن سے ملک واپس آئے تو عوام کو ائیرپورٹ پر ان کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کرنا چاہیے کیونکہ یہ لوگ غدار ہیں۔