اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جے آئی ٹی جیسے سوال پوچھے گی ویسے جواب دوں گا، رحمان ملک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ان کے جیسے سوال کرے گی وہ ویسے ہی جواب دیں گے۔ اسلام آباد میں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے برطانیہ سے وطن واپس پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 جون کو وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر ہی تفصیلات منظرعام پرلائیں گے، دیکھنا یہ ہو گا کہ جے آئی ٹی ان سے کیا سوالات کرتی ہے، جے آئی ٹی جیسے سوال پوچھے گی ویسے جواب دیں گے۔ دوسری جانب رحمان ملک کاچیمپئینز ٹرافی کی جیت پر کہا کہ قومی ٹیم کے فائنل جیتنے پر بہت خوشی ہے جب کہ گرین شرٹ نے ہر اس ٹیم کو ہرایاجیسے ہر پاکستانی ہرانہ چاہتا تھا۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کو طلب کیا ہے.