اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تصویر لیک کےمعاملے پر حسین نواز کی درخواست مسترد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے تصویر لیک کےمعاملے پر حسین نواز کی درخواست مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے تصویر لیک سے متعلق حسین نواز کی درخواست پر فریقین کا موقف سننے کے بعد 14 جون کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم اب سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ سنادیا ہے۔ سپریم کورٹ نے تصویر لیک کےمعاملے پر حسین نواز کی درخواست مسترد کردی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کی پاناما جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے دوران کی ایک تصویر لیک ہوئی تھی، جس پر حسین نواز نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کے اراکین اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں، تصویر لیک ہونے کے ذمہ دار جے آئی ٹی سربراہ اور اراکین ہیں، ان کی تصویر لیک ہونا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، تصویر کو منظر عام پر لانے کا مقصد ان کی تضحیک کرنا تھا، تصویر لیک کر کے آئندہ طلب کیے جانے والوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ جے آئی ٹی کے رحم و کرم پر ہوں گے۔ حسین نواز نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ تصویر لیک ہونے کے معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے، جوپتہ چلائے کہ جے آئی ٹی سے تصویر لیک کیسے ہوئی۔