اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاناما کیس؛ ایس ای سی پی کی جانب سے ریکارڈ میں ردوبدل کے معاملے کی تحقیقات شروع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے پاناما کیس میں ایس ای سی پی کی جانب سے مبینہ طور پر ریکارڈ میں ردوبدل کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے گزشتہ روزپاناما عملدر آمد کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے ایس ای سی پی پرریکارڈ میں تبدیلی کے الزام کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے کی روشنی میں ایس ای سی پی کے خلاف ایف آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں انکوائری درج کرلی گئی ہے جب کہ ایف آئی اے کے دو ڈائریکٹرزحضرت علی اورمقصود الحسن پر مشتمل انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس نے باقاعدہ طور پر بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔