اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہے، عبدالباسط

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان تمام تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے۔ کشمیری جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے تاہم پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال توجہ طلب ہے اور مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کی ضرورت ہے تاہم اگر نئی دہلی نے پیشگی شرائط کی رٹ جاری رکھی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا، مسئلہ کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔