اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت دھمکیاں دے رہی ہے، جے آئی ٹی تفتیشی ادارہ نہیں سپریم کورٹ ہے: چودھری شجاعت حسین

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہی ہے، اس نے جے آئی ٹی کو تفتیشی ادارہ سمجھ رکھا ہے لیکن وہ تفتیشی ادارہ نہیں بلکہ سپریم کورٹ ہے۔ تفصیلات کے
مطابق چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو دھمکیاں براہ راست سپریم کورٹ کو دھمکی ہے جبکہ پانامہ کیس میں دو ججوں نے اختلافی نوٹ نہیں دیا بلکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ جے آئی ٹی کی کارروائی میں پیش رفت کے ساتھ اپوزیشن کی حکمت عملی بھی سامنے آئے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے بارے میں سوال پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے دو تین امیدوار اتحاد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ اللہ ہی جانتا ہے کہ 2018ء میں وزیراعظم کون ہو گا۔