اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چار بھائیوں پر مشتمل ڈکیت خاندان پکڑا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے سولہ لاکھ روپے، زیورات اور درجنوں موبائل فونز برآمد کر لیے گئے

گوجرانوالہ ( بیوروچیف ) تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے 25 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت خاندان پکڑ لیا، ملزمان کا تعلق کراچی سے ہیں جو کہ گوجرانوالہ میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ چاروں بھائی ہیں اور بیسیوں وارداتوں میں ملوث تھے۔ملزمان کار سوار فیملیز کو ٹارگٹ کرتے اور لوٹ مار کرکے سبزی منڈی کے علاقہ میں واقعہ کرایہ کے مکان میں گھس جاتے۔ ملزمان تمام زیورات اور موبائل فونز کراچی لے جا کر فروخت کرتے تھے۔ڈی ایس پی عمران عباس کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات برآمد کر لئے ہیں جو جلد مالکان تک پہنچا دیے جائیں گے۔