کویت کا غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم کرنیکا فیصلہ

675

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)کویت نے غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کیلئے 5سالہ منصوبے کا اعلان کردیا،سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت سے موصولہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مقامی ملازمین کا تناسب 70سے 100فیصد کے درمیان کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے اورسبکدوش کئے جانے والے تمام غیر ملکی کارکنان کی فہرست جلد تیار کرلی جائیگی،یہ مہم شہری خدمات کا ادارہ سرانجام دے گا،کویت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، دفتری امور شماریات، آداب، ابلاغ، تعلقات عامہ، سمندری امور کی آسامیوں پر 100فیصد کویتی کام کررہے ہیں جبکہ فوجداری کے شواہد جمع کرنے ، جرائم سے بچنے ، امدادی امور انجام دینے والے شعبوں میں کویتی شہریوں کا تناسب 98فیصد ہے،اس سلسلے میں تمام سرکاری اداروں کوغیر ملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے والے منصوبے پر سنجیدگی سے عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here