اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چھٹی مانگ لی

اسلام آباد(نیوزالرٹ)وزیرِخزانہ اسحاق ڈار نے علالت کے باعث چھٹی مانگ لی ہے، اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو رخصت کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے،ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن سے وزیر اعظم کے نام خط لکھا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ بیمار ہوں، لندن میں زیر علاج ہوں جس کے باعث اپنی ذمہ داریاں سر انجام نہیں دے پا رہا اس لیے چھٹی منظور کی جائے،واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کو مطلوب ہیں اسحاق ڈار آخری بار 7 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہو گئے اور تین سماعتوں پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے،مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے گزشتہ روز اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیا تھا اپوزیشن جماعتیں نیب ریفرنسز میں مطلوب اسحاق ڈار کی جانب سے وزارت خزانہ کا عہدہ رکھنے پر مسلسل کڑی تنقید بھی کر رہی ہیں۔