اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جمیل نارگ کی ہدایات پر مین بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

واربرٹن( عثمان سندرانہ)واربرٹن مین بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،چئیرمین شیخ جمیل احمد نارگ کی خصوی ہدایت پر چیف آفیسر محمد حفیظ کی قیادت میں شہر واربرٹن مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،


تجاوزات نہ ہٹانے والے متعدد دکانداروں کو جرمانے اور آخری وارننگ دی گئی۔ تجاوزات موجود ہونے پر چیف آفیسر محمد حفیظ نے دکانداروں کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں موقع پر جرمانہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جس کسی نے بھی اپنی دکان کی حد سے تجاوز کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور اسے جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔اس موقع پر انکے ہمراہ انفورسمنٹ انسپکٹر محمد ثاقب و دیگر بلدیہ ملازمین بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔