گجرات کاایک اورنوجوان ترکی سے یونان جاتے ہوئے سمندرمیں لاپتہ

کھاریاں(تنویرنقوی)نواحی علاقے بھگوال کا رہائشی 31سالہ نوجوان ترکی سے یونان جاتے ہوئے سمندر میں لا پتہ ہوگیا، وسیم ترکی سے بذریعہ جہازسمندر کے راستے یونان جا رہا تھاوسیم کی ہمشیرہ اورماموں کے مطابق وسیم 3 ماہ قبل ترکی پہنچا تھا، ایجنٹ نے 24 دن پہلے سمندر میں کشتی الٹنے کی اطلاع دی،تاحال کنفرم نہیں ہو سکا۔