اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محمد عامر کا اہلیہ کے ساتھ عمرہ ، تصاویر وائرل

کراچی(نیوز الرٹ) بائیں ہاتھ کے تیز رفتار بائولر مزید چند روز سعودی عرب میں رہنے کے بعد پی ایس ایل کیلئے دبئی جائیں گےقومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے اپنی اہلیہ نرجس اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے چند تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ کا شکر ہے کہ وہ عبادت کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں اورانہوں نے اپنی شریک زندگی کے ساتھ عمرہ ادا کر لیا ہے۔وہ مزید چند روز تک سعودی عرب میں قیام کریں گے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کیلئے دبئی روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ میچوں میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔