اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 16ویں اوور میں 102 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں ملتان سلطان نے مطلوبہ ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں پورا کرلیا۔ملتان سلطان کی جانب سے احمد شہزاد اور کمارا سنگاکارا نے ٹیم کو 66 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، احمد شہزاد 27 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد صہیب مقصود بیٹنگ کے لیے آئے اور سنگاکارا کے ساتھ ملکر ٹیم کو فتحیاب کروایا۔ سنگاکارا 51 اور مقصود 26 رنز پر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کی جانب سے شین واٹسن اورعمرامین نے اننگز کا آغاز کیا، چوتھے اوور میں عمرامین 8 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے اور ان کے بعد آنے والے بلے باز رمیز راجہ جونیئر بھی صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے وہ جنید خان کا شکار بنے۔کوئٹہ کے بلے باز ملتان سلطان کے باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں جب کہ کپتان سرفراز احمد 30 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، شین واٹسن 19 اور محمداللہ 15 رنز بناسکے دیگر کھلاڑیوں میں ریلی روسوو 9، محمد نواز 3، حسن خان، راحت علی اور ہیسٹنگز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطان کی جانب سے عمران طاہر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنی پہلی ہیٹرک مکمل کی جب کہ ملتان سلطان کے ہی جنید خان بھی پی ایس ایل تھری میں ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔ سہیل تنویر اور عمران طاہر نے 3،3 جب کہ جنید خان نے 2 اور محمد عرفان، شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔