اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کرنل سہیل عابد شہید، 2 خودکش بمباروں سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں کارروائی کے دوران 2 خودکش بمباروں سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید اور 4 سکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشنا ک ہے۔آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کی سرزمین دہشت گردوں پر تنگ کر دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو کلی الماس کے علاقہ میں خودکش بمباروں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خود کش بمباروں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔مرنے والوں میں کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سرغنہ سلمان بادینی بھی شامل ہے جو سو سے زیادہ ہزارہ کمیونٹی کے افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا، سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک 2 خود کش بمبار افغانی ہیں۔