اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سکواش کے 7 بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی پاکستان کے سپرد

کرکٹ اور ہاکی کے بعد پاکستان کے سکواش کورٹس بھی آباد ہونے لگے، ‏عالمی تنظیم پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان کو سکواش کے ‏7 عالمی ایونٹس کی میزبانی سونپ دی۔سکواش کی عالمی تنظیم پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن پاکستان پر ‏مہربان، رواں سال 7 بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی پاکستان کے سپرد کر ‏دی گئی۔ 45 سے 70 ہزار ڈالر مالیت تک کے ان انٹرنیشنل ایونٹس میں ‏حصہ لے کر قومی کھلاڑیوں کو رینکنگ بہتر بنانے کا موقع مل سکے گا۔پی ایس اے کی جانب سے ملنے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں سے 3 ایونٹس ‏اسلام آباد، 2 لاہور اور باقی کراچی میں ہوں گے۔ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ‏پشاور انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی سے محروم رہے گا۔نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکواش کے انٹرنیشنل ایونٹس کی واپسی خوش آئند ہے، قومی ‏کھلاڑی نہ صرف اپنی رینکنگ بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ نیا ٹیلنٹ بھی ‏سامنے آئے گا۔