اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت کا عید کے موقع پر بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عید الفطر اورعید الاضحیٰ پر بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان کی ثقافت اور فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے عید الفطر اورعید الاضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی فلموں پر یہ پابندی مختصر ہوگی۔بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عید الفطر پر کیا جائے گا جب کہ اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے سے ہوگا جو دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو بھی بھارتی فلمیں نہ خریدنے اور سینما گھروں میں نہ لگائے جانے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے اس عید کے موقع پر بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ ریلیز ہورہی ہے جو حکومتی فیصلے کے بعد پاکستان میں نہیں لگے گی۔